ITMela
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.



 
HomeSearchLatest imagesRegisterLog in

 

 انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں

Go down 
2 posters
AuthorMessage
Raza
Moderator
Moderator
Raza


Posts : 823
Points : 1450
Join date : 2009-07-25

انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں Empty
PostSubject: انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں   انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں Icon_minitimeSat Jul 25, 2009 11:15 pm

نٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں: مائکروسافٹ کا نیا سرچ انجن "بنگ" اور گوگل کا دنیا کے لیے "ویوز" کا تحفہ

از: محمد بن قاسم

دنیائے
انٹرنیٹ کے دو دیوزاد مسابقت کنندہ، مائکروسافٹ، اور گوگل، نے اعلان کیا
ہے کہ وہ دنیا کے لیے اپنی اپنی نئی پراڈکٹس متعارف کرارہے ہیں۔

آپ
یہ جان کر بہت خوش ہوں گے کہ یہ دونوں نئی سہولتیں آپ کے انٹرنیٹ پر کام
کرنے کے اسلوب میں ایک انقلابی تبدیلی لے آئیں گی۔ خاص طور پر ان ماہرین،
اساتذہ، طلباء، اور افراد کے لیے جو انٹرنیٹ پر رابطوں کو سائنس فکشن کی
سطح تک لے جانا چاہتے ہیں۔

مائکروسافٹ کا نیا سرچ انجن "بنگ" ذہین
سافٹ ویئر کے تصورات کو اعلی ترین سطح پر کام میں لا کر نہ صرف انٹرنیٹ پر
تلاش کے کام کو تیزرفتار، مفید، اور دل چسپ بنادے گا، بلکہ ذہین کمپیوٹرز
اب آپ کی اس تلاش میں حیرت ناک حد تک مدد کریں گے۔ تاہم ناقدین کہتے ہیں
کہ اس طرح ہماری تلاش کے نتائج کے بارے میں مائکروسافٹ اپنی مرضی مسلط
کردے گا۔ دوسری جانب زیادہ تر ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ یہ خدشات غلط ہیں،
اور یہ حقیقی طور پر ایک انقلابی تبدیلی ہوگی۔ واضح رہے کہ اب تک انٹرنیٹ
کی دنیا میں گوگل سرچ کا ہی راج ہے۔ "میں خوش قسمت محسوس کررہا ہوں" کی
صورت میں گوگل اب بھی آپ کی تلاش کو مرکوز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم
یہ ایک محدود صفت رہی ہے۔

دوسری جانب گوگل کمپنی اپنی شہرت کو
برقرار رکھتے ہوئے انوکھی سہولیات کے بارے میں تحقیق کرتی رہتی ہے۔ گوگل
جلد ہی کئی برس کی تحقیق اور جدوجہد کا ثمر آپ کے سامنے "گوگل ویوز" کی
صورت میں پیش کرنے والا ہے۔

گوگل ویوز، ای میل، فوری پیغام، ٹیکسٹ
اور وڈیو چیٹ، ڈاکومینٹس اور دیگر فائلوں کی آن لائن منتقلی کے ساتھ ساتھ
آپ کو دیگر افراد کے ساتھ مل کر انہیں بیک وقت ایڈٹ کرنے کی سہولت دے گا۔
اور آپ یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ آپ کا شریک کار، جو دنیا کے کسی بھی کونہِ
میں ہوسکتا ہے، بلکہ خلاء میں بھی ہوسکتا ہے، وہ اب کیا ٹائپ کررہا ہے۔ آپ
مختلف سہولیات کا اب اس طرح ایک ہی جگہ استعمال کرسکِں گے، جیسے کہ آپ
سمندر کی لہروں پر سرفنگ کرسکتے ہیں۔ چنانچہ اسی لیے گوگل نے اسے لہروں کا
نام دیا ہے۔ گوگل کی ای میل سہولیات پہلے ہی دنیا بھر میں مقبولیت کے
ریکارڈ قائم کررہی ہیں، اور یہ خیال کیا جاتا ہے کہ اب انٹرنیٹ کی دنیا
میں ایک اور انقلاب آرہا ہے۔

جستجو میڈیا دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کو اس بارے میں مبارک باد پیش کرتا ہے۔


Razabashir15@yahoo.com
Back to top Go down
mughalbro
Super Moderator
Super Moderator



Posts : 668
Points : 966
Join date : 2009-07-26
Age : 32
Location : Sialkot Ka ~@~@~@~

انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں Empty
PostSubject: Re: انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں   انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں Icon_minitimeSun Jul 26, 2009 10:48 pm

Nice Sharing.........
Back to top Go down
Raza
Moderator
Moderator
Raza


Posts : 823
Points : 1450
Join date : 2009-07-25

انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں Empty
PostSubject: Re: انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں   انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں Icon_minitimeFri Aug 07, 2009 7:19 pm

mughalbro wrote:
Nice Sharing.........


Pasand karne ka shukria
Back to top Go down
Sponsored content





انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں Empty
PostSubject: Re: انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں   انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں Icon_minitime

Back to top Go down
 
انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلابی مفید تبدیلیاں
Back to top 
Page 1 of 1

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
ITMela :: ITZone :: Articles-
Jump to: